ریاض……سعودی سیکیورٹی فورسز سے مقابلے کے دوران فوجی اہل کار کے قتل میں مطلوب 6افراد مارے گئے۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق ہلاک افراد القصیم کے علاقے میں اسپیشل ایمرجنسی فورسز کے اہلکار بدر حامدی کے قتل میں مطوب تھے۔ ملزمان نے گزشتہ ماہ اہلکار کے قتل کی ویڈیو جاری کی تھی اور داعش سے تعلق اظہار کیا تھا۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان نے ہتھیار ڈالنے سے انکار کیا اور پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہو گئے۔