اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فود چوہدری کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد تاریخ کا سب سے بڑا معاہدہ کرنے کے لیے پاکستان آرہے ہیں، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ آئیل ریفائنری کے قیام کا معاہدہ کرنے جا رہا ہے جبکہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سب سے بڑی غیر ملکی سرمایہ کاری ہے معاہدے کے لیے پاکستان تشریف لا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس دوران کئی اہم ترین امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی جبکہ محسن داوڑ اور علی وزیر کے نام ای سی ایل سے نکالنے کا اعلان کردیا ہے ۔ اجلاس کے بعد فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے ایئر پورٹس کی صورتحال سے متعلق نوٹس لے لیا ہے اور ایئرپورٹس کلچر کو تبدیل کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔ یاد رہے کہ پاکستان کے سابق نامور کھلاڑی اور کمنٹیٹر رمیز راجہ نے ایئر پورٹ پر صورتحا ل سے متعلق ایک ٹویٹ کیا تھا جو کہ سوشل میڈیا پر بے پناہ وائرل ہوا تھا جس پر عمران خان کی جانب سے نوٹس لیا گیا ہے ۔ فواد چوہدری کا کہناتھا کہ اجلاس میں وفاقی وزراء کو بیرون ملک دورے کم از کم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان بھی ضرورت پڑنے پر ہی بیرون ملک دورہ کرتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان آج اقوام متحدہ کی جنرل سیکریٹری سے ٹیلیفون پر گفتگو بھی کریں گے ۔ انہوں نے کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے ویزا عمل میں آسانی لائیں گے اور پاکستان آنے والے سیاحوں کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیں گی ۔ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کیلئے ماسٹر پلان تیار کیا جا رہا ہے جبکہ پنجاب اور خیبر پختون خوا کیلئے بھی ماسٹر پلان تیار کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے ملک میں ادویات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر بھی نوٹس لیا ہے ۔ یاد رہے کہ عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں تمام وزراء نے شرکت اور مختلف امور پر برفنگ دی گئی ۔ گزشتہ روز فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے نام پر امریکہ میں فلیٹ نکل آیا ہے اور ہم نے ان کیخلاف نیب میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ان کا کہناتھا کہ نوازشریف اور آصف علی زرداری نے اپنا آخری الیکشن لڑ لیا ہے ۔ دوسری جانب آصف علی زرداری کی گرفتاری کی خبریں میڈیا میں گردش کر رہی ہیں جس پر خورشید شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ملک میں جنگل کا قانون ہے تو آصف علی زرداری کو گرفتار کر لیں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اگر آصف علی زرداری اسلام آباد آتے ہیں تو سابق وزیراعظم نوازشریف کے ساتھ ملاقات بھی ہوسکتی ہے ۔