سعودی عرب کی خاتون وزیر کونقاب اتارنا مشکل میں ڈال گیا،نقاب اتارکر تقریر کرنے پر خاتون وزیر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
سعودی عرب کے میڈیا کے مطابق خواتین کی تعلیم کی وزیر احیا العواد ایک انٹرنیشنل سیمینار میں بحیثیت مہمان خصوصی تقریر کرنی تھی،وہ مقررہ وقت پر سیمینار میں بمعہ نقاب پہنچیں لیکن تقریر سے قبل انہوں نے نقاب اتارا اور تقریر شروع کر دی۔
نقاب اتارنا ان کو شدید مشکل میں ڈال گیا ،ان کے اس عمل پر سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارم سے ان پر شدید تنقید شروع ہو گئی ،تنقید کرنے والوں کا موقف ہے کہ تعلیم کی وزیر احیا العواد کا نقاب اتارنے کا عمل نہ مذہب سے تعلق رکھتا ہے اور نہ ہی ثقافتی روایت ۔
مذہبی اورثقافتی روایات کی عدم پاسداری کے باعث خواتین کی تعلیم کی وزیر احیا العواد نےمعاشرتی خرابی کی مرتکب ہو ئی ہیں۔