counter easy hit

سعودی عرب میں خواتین کو مسلح افواج میں بھرتی کی اجازت مل گئی

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) سعودی حکومت نے خواتین کو کھیلوں، بیرون ملک سفر اور ڈرائیونگ سمیت مختلف شعبوں میں کردارادا کرنے کی اجازت دینے کے بعد فوج میں بھی خواتین کی شمولیت کی اجازت دیدی ہے۔ عرب خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت دفاع کے حکم نامے میں کہا گیا کہ حکومت نے دونوں جنس کے لیے مسلح افواج کے دروازے کھول دیے ہیں اور دونوں جنس کے افراد ایک ہی داخلہ پورٹل کے ذریعے اپنا اندراج کروا سکتے ہیں۔ سعودی عربین آرمی، رائل سعودی ایئر ڈیفنس، رائل سعودی نیوی، رائل سعودی اسٹریٹیجک میزائل فورس اور آرمڈ فورسز میڈیکل سروسز میں خواتین کو سولجر سے سارجنٹ کے ملٹری رینکس پر بھرتی کیا جائے گا۔مسلح افواج میں بھرتی کے لیے تمام درخواست دہندگان کو طے کردہ شرائط کے مطابق لازمی طور پر داخلے کے طریقہ کار سے گزرنا ہوگا، جبکہ خواتین درخواست دہندگان کے لیے کچھ اضافی شرائط شامل ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ مسلح افواج میں 21 سے 40 سال عمر کی سعودی خواتین شامل ہو سکیں گی، ان کے لیے ہائی اسکول تک کی تعلیم کو لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ غیر سعودی شہریوں سے شادی کرنے والی خواتین افواج کا حصہ نہیں بن سکیں گی۔ مسلح افواج میں ایک ہی طریقے سے مرد و خواتین کی بھرتیوں کے حوالے سے سعودی عرب کے مختلف طبقات کی طرف سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں گزشتہ چند سالوں کے دوران خواتین کو معاشرے کے ان کئی اہم امور کا حصہ بننے کی اجازت دی جاچکی ہے جس کی پہلے انہیں اجازت نہیں تھی۔

خواتین کے لیے مختلف کھیلوں میں حصہ لینے کی راہیں بھی ہموار کی گئی ہیں جبکہ انہیں کسی مرد سرپرست کے بغیر بیرون سفر کی اجازت بھی دی جاچکی ہے۔

SAUDI, WOMEN, NOW, CAN, BE, THE, PART, OF, SAUDI ARMY

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website