سعودی عرب کے سرحدی محافظوں نے جازان اور نجران کے علاقوں میں416 کلوگرام بھنگ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی جبکہ اسمگلنگ میں ملوث تمام چونتیس ملزموں کو گرفتار کر لیا۔
سعودی عرب کے بارڈر گارڈزکے ترجمان کرنل ساہر بن محمد الحربی نے بتایا ہے کہ چونتیس افراد میں سے بتیس کا تعلق افریقی ملک ایتھوپیا سے تھا جبکہ ایک یمنی اور ایک سعودی شہری تھا۔
تمام گرفتار اسمگلرز کو مزید تفتیش کے لیے متعلقہ محکموں کے حوالے کردیا گیا ہے۔
کرنل الحربی کا کہنا تھا کہ سرحدی محافظ سعودی مملکت کی سکیورٹی کو خطرے سے دوچار کرنے کی کسی بھی کوشش سے نمٹنے کے لیے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے۔
منشیات کی اسمگلنگ کے دھندے میں ملوث افراد سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور ایسے کیسوں میں قانون کا حسب موقع نفاذ کیا جائے گا۔