counter easy hit

صوابی میں 220 کے وی کے گرڈ سٹیشن کے ساتھ مزید علاقہ منسلک کیا جائیگا، عمر ایوب

اسلام آباد (یس اردو نیوز)ہم اپنے وسائل سے بجلی پیداکرنے پر توجہ دے رہے ہیں۔ 2040 ء تک ہم نے ایک لاکھ میگاواٹ بجلی پیداکرنے کا ہدف مقررکیاہے۔ وفاقی وزیرتوانائی عمر ایوب خان نے قومی اسمبلی میں شیراکبرخان اوردیگر کی جانب سے دوبیان ہوسئی گرڈسٹیشنوں کے حوالے سے توجہ دلائو نوٹس کے جواب میں عمرایوب نے کہاکہ ہوسئی اور دوبیان دونوں گرڈ سٹیشن اوورلوڈ ہیں۔ لوٹمپریچر کنڈکٹروں کیلئے رائٹ آف وے کا مسئلہ ہے۔ پیسکو اور این ٹی ڈی سی نے لو ٹمپریچر کنڈکٹر نصب کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ اس سے بجلی کا مسئلہ حل ہوگا، این ٹی ڈی سی اور پیسکو کو ٹینڈرز کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مجاہد علی کے سوال پر انہوں نے کہاکہ رستم گرڈ سٹیشن کیلئے زمین کا انتخاب کیا گیاہے۔ اس کیلئے طریقہ کارکے مطابق ٹینڈرجاری کیا جائے گا اور6 ماہ میں کام کا آغاز ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ صوابی میں 220 کے وی کے گرڈ سٹیشن سے مزید علاقوں کو منسلک کریں گے۔ مزید چارگرڈ سٹیثشن کیلئے زمین حاصل کی ہے۔ نواں کلی، باجابام خیل، رستم کیلئے سائیٹ کی نشاندہی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے بجلی کی ترسیل اورتقسیم کے نظام کو اپ گریڈ کرنے پرتوجہ دی ہے۔ پہلے 18 ہزارمیگاواٹ تک سسٹم لے سکتا تھا اب 23 ہزار لے رہاہے۔ انہوں نے کہاکہ سالار زئی گرڈ سٹیشن 2021ء تک مکمل ہوگا۔ اگلی گرمیوں میں بونیر میں بجلی کا مسئلہ نہیں ہوگا۔ مردان گرڈ سٹیشن کو بھی ریلیف ملے گا۔ محمد عثمان ترکئی کے سوال پر انہوں نے کہاکہ اس وقت اہم چیز ری کنڈکٹنگ ہے جس کیلئے کام ہورہاہے۔ موسم سرما میں کام کا آغازہوگا تاکہ گرمیوں میں شہریوں کو تکلیف نہ ہوں۔ عمرایوب نے کہاکہ پچھلے ادوارمیں موسم سرما میں بھی چار پانچ بار پورے ملک میں بجلی’ نئے انسولیٹرز اورٹیکنالوجی متعارف کرائی۔ انہوں نے کہاکہ 8880 فیڈرزمیں 20 فیصد زیادہ نقصان والے ہیں اس میں عوام اورمحکمہ کے لوگ ملوث ہیں۔ ہم ایکشن لے رہے ہیں۔ جن لوگوں نے کنڈے ڈالے ہوتے ہیں وہاں پرلوڈ زیادہ ہوجاتا ہے اورفراہمی کے باوجود ٹرپنگ ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ٹرانسفارمر لیول تک میٹرائزیشن پرکام ہو رہا ہے۔ اس کیلئے سٹڈی کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website