اسلام آباد: نشان حیدر حاصل کرنے والے پاک فوج کے جوان سوار محمد حسین شہید کا 68 واں یوم ولادت آج منایا جارہا ہے۔

Sawwar Mohammad Hussain martyr of Haider birthday is being celebrated today
شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ڈھوک محمد حسین جنجوعہ میں مزار پر اعلیٰ افسران پھولوں کی چادریں چڑھائیں اورفاتحہ خوانی کی۔ شہید سوار محمد حسین 18 جون 1949 کو ڈھوک پیر بخش میں پیدا ہوئے وہ 3 ستمبر1966 کوپاکستان کی مسلح افواج میں شامل ہوئے اورڈرائیور کے طورپرخدمات انجام دیں۔ انھوں نے 1971 کی جنگ میں شکرگڑھ کے محاذ پر 10 دسمبر کو جام شہادت نوش کیا۔








