اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈسیک) حکومت نے کشمیر کمیٹی کا سربراہ تبدیل کر دیا ہے ، اور اب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فخر امام کو کشمیر کمیٹی کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ کیا ہے ،، اس سے قبل مولانا فضل الرحمان اس کمیٹی کے چیئر مین رہ چکے ہیں ، جو اب تبدیل ہو گئے ہیں ، وفاقی حکومت نے سینئر سیاستداں اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فخر امام کو کشمیر کمیٹی کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ کیا ہے،،حکومت کی جانب سے فخر امام کو کشمیر کمیٹی کا چیئرمین بنانے کے حوالے سے نوٹیفکیشن جلد جاری کیا جائے گا،،نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فخر امام رکن قومی اسمبلی اور ممبر پی اے سی بھی ہیں،وہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی بھی رہ چکے ہیں،،ان کی اہلیہ بیگم عابدہ حسین بھی سینئر سیاستدان ہیں اور نواز شریف کے پرانے دور حکومت میں وزیر بھی رہ چکی ہیں،،موجودہ حکومت سے قبل مولانا فضل الرحمان 2008ء سے کشمیر کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے پر فائز رہے ہیں۔