لاہور (ویب ڈیسک) صحافی خاور گھمن نے کہاہے کہ دھرنے کے معاملے کو احسن طریقے سے حل کیا گیا ،کرپشن ثابت ہونے پر وزیر اعلیٰ پنجاب کو تبدیل کیا جا سکتاہے ، بصورت دیگر ان کوتبدیل نہیں کیا جائیگا ۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خاور گھمن نے کہا کہ اتحادی حکومت کوئی بھی ہو وہاں مسائل ہوتے ہیں جب چار لوگوں کی ویڈیو لیک ہوئی ہے ، ان میں جہانگیر ترین ہیں جو نا اہل ہوئے ہیں اور آئینی اور قانونی طور پر وہ اثر انداز نہیں ہو سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو تبدیل نہیں کیا جائیگا، اگر ان پر کسی سطح پر کرپشن ثابت ہوگئی تو پھر وہ چینج ہو سکتے ہیں ،میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ عثمان بزدار نے کونسے سے غلط فیصلے کئے ہیں یا کرپشن کی ہے ؟جس پر ہم یہ کہیں کہ وہ ٹھیک وزیر اعلیٰ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دھرنوں کے معاملے کو بڑے احسن طریقے سے حل کیاگیاہے ، باقی آنیوالا وقت بتائے گا کہ یہ فیصلے اچھے ہیں یا برے ہیں۔