لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء بابر اعوان نے شہباز شریف کی گرفتاری پر ایسی بات کہہ دی کہ ہر کوئی حیران رہ گیا ، انہوں نے شہباز شریف پر طنزیہ وار کرتے ہوئے انکو شرمندہ کرنے کے لیے انکا ہی بیان سامنے رکھ دیا ۔ بارر اعوان نے سماجی رابطوں کی ویب
سائٹ پر پیغام میں کہا کہ “شہباز شریف نے 100 بار کہا ایک دھیلے کی کرپشن، ٹیڈی پیسے، ایک روپے کی کرپشن ثابت ہوجائے تو اُسے چوک میں الٹا لٹکایا جائے۔ شریکِ جرم فواد حسن فواد نے اربوں کی کرپشن ثابت کردی۔ مگر قانون کسی کو اُلٹا لٹکانے کی اجازت نہیں دیتا! بابر اعوان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے 100 بار کہا ایک دھیلے کی کرپشن،، ٹیڈی پیسے، ایک روپے کی کرپشن ثابت ہوجائے تو اُسے چوک میں الٹا لٹکایا جائے۔ شریکِ جرم فواد حسن فواد نے اربوں کی کرپشن ثابت کردی۔ مگر قانون کسی کو اُلٹا لٹکانے کی اجازت نہیں دیتا۔یاد رہے کہ شہباز شریف اکثر اپنے جلسوں میں کرپشن پر الٹا لٹکانے کی بات کی تھی۔یاد رہے کہ آج سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو آشیانہ ہاوسنگ اسکیم کیس میں
گرفتار کر لیا گیا ہے۔ شہباز شریف کو آشیانہ ہاوسنگ اسکیم میں بے قاعدگیوں کے الزامات پر گرفتار کیا گیا ہے۔۔شہباز شریف کو گرفتاری کےبعد حوالات منتقل کردیا گیا ہے جہاں سے کل انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔نیب ترجمان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو کل عدالت میں پیش کرکے ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔ اس خبر نے سیاسی منظر نامے پر ہلچل پیدا کردی ہے۔اس پر اب تک مختلف سیاسی جماعتوں کے ردعمل سامنے آچکے ہیں۔دوسری جانب مسلم لیگ ن نے اس گرفتاری کو انتقامی کاروائی قرار دے دیا۔تاہم مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کارکنان انتشار کی طرف نہ جائیں، شہبازشریف کی گرفتاری پرکارکنان پارٹی حکمت عملی کا انتظارکریں۔