لاہور…….پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج کا پاکستان 2013 کے مقابلے میں معاشی طور پر زیادہ مستحکم ہےاور آنے والا پاکستان مزید مضبوط ہوگا۔
وزیراعلیٰ شہباز شریف سے گلوبل کارپوریٹ بینک ایشیا پیسیفک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد اورنگ زیب نے لاہور میں ملاقات کی، جس دوران شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے معیشت کو درست سمت پر گامزن کیا ہے۔شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کےمعاشی اعشاریوں میں نمایاں بہتری آئی ہے،پٹرولیم مصنوعات کی عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کیا گیا ہے۔