ایٹمی پاکستان اللہ تعالیٰ کا احسان اور پاکستان کی بقا وسلامی کیلئے شہید بھٹو کا عظیم کارنامہ ہے، چوہدری جہانگیر نواز
اوسلو/اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی ناروے کے صدر چوہدری جہانگیر نواز نے کہا ہے کہ ایٹمی پاکستان اللہ تعالیٰ کا بہترین انعام اور شہید بھٹو کی محنتوں کا صلہ ہے جنھوں نے اس عظیم کارنامہ کو سرانجام دینے کیلئے اپنی اور خاندان سب کی زندگیاں دائو پرلگادیں۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ لیڈرز شہید بھٹو کے نقش قدم پر چل کر ہی اچھے اور کارآمد بن سکتے ہیں ۔ پاکستان میں مردوخواتین کیلئے تعمیری سیاست کے دو ہی آئیڈیل ہیں شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو ۔ جن کے نقش قدم پر چل کر ہی قوم کی حقیقی معنوں میں خدمت کی جاسکتی ہے۔