اسٹیٹ بینک کے مطابق عالمی برآمدات میں پاکستان کا حصہ صفراعشاریہ 18فیصد سے صفر اعشاریہ 13فیصد ہوگیا۔ بنگلا دیش کاحصہ عالمی تجارت میں صفراعشاریہ 06فیصد سے صفراعشاریہ 19فیصد ہوچکا ہے۔
اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق بھارت کا عالمی تجارت میں حصہ صفر اعشاریہ 61فیصد سے بڑھ کر 1 اعشاریہ 65فیصد ہوچکا، جبکہ پاکستان میں پیداواری لاگت دیگر ممالک کے مقابلے میں بڑھی ہے۔ خام مال کی درآمد پر ٹیرف ریٹ پاکستان میں بلند ہیں اور برآمدات بڑھانے کے لئے بنیادی مسائل کا حل ضروری ہے۔پاکستانی برآمدات 2 دہائیوں سے کمی کا شکار ہے۔