counter easy hit

’اسکارلٹ جوہانسن‘ کم عمری سے شہرت کی بلندی پر

"Scarlet juhansn, at the height of fame at an early age

“Scarlet juhansn, at the height of fame at an early age

ہالی وڈ کی سنہری بالوں والی حسینہ اسکارلٹ جوہانسن22 نومبر کو 32 ویں سالگرہ منا رہی ہیں، نومبر 1984ء کو نیو یارک میں پیدا ہونے والی اسکارلٹ کا شمار ہالی وڈ کی ایسی اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے جنہوں نے کم عمری میں ہی شہرت کی بلندیوں کو چھولیا۔

اسکارلٹ کو بچپن ہی سے اداکاری کا شوق تھا اس لئے انہوں نے 7 برس کی عمر سے ہی اداکاری شروع کردی اور کئی ٹی وی ڈراموں میں کام کیا ،یہی وجہ ہے کہ جب وہ صرف10 سال کی عمر کو پہنچی تو ہدایت کار راب رینر نے فلم ’نارتھ‘ میں پہلی بار کام کرنے کا موقع دیا جو 1994ء میں ریلیز ہوئی۔

اسکارلٹ کو اصل شہرت 1998ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’دی ہارس و سپر‘ کی کامیابی سے ملی جس میں ان کے ساتھ اداکار رابرٹ ریڈفورڈ نے مرکزی کردار ادا کیا۔

2003ء میں اداکار بل مرے کے ساتھ فلم ’لوسٹ ان ٹرانسلیشن‘ میں اپنی بہترین اداکاری کے ذریعے ناقدین کو حیران کردیا اور اس فلم میں بہترین اداکارہ کے طور پر گولڈن گلوب ایوارڈ کے لیے ان کی نامزدگی عمل میں آئی۔

2005ء میں ان کی دو فلمیں اداکار ایون میگ گریجر کے ساتھ ’دی آئی لینڈ‘ زیادہ کامیاب نہ ہوسکی لیکن ہدایت کار وڈی ایلن کی فلم ’میچ پوائنٹ‘ میں اسکارلٹ کی شان دار پرفارمنس پسند کی گئی اور انہیں ایک بار پھر گولڈن گلوب ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا۔

اسکارلٹ نے فلم ’دی نینی ڈائریز اور 2008ء میں ’دی اسپیرٹ‘، 2009ء ’ہی جیسٹ ناٹ ڈیٹ ان ٹویو‘ اور 2010ء فلم ’آئرن مین 2 ‘ میں اسکارلٹ نے اپنے کردار کمال مہارت سے ادا کیے۔

2012ء میں اس کی 2 فلمیں ’’دی ایوینجرز‘‘ اور ’’ہچکاک‘‘ ریلیز ہوئیں۔گزشتہ برس ان کی فلم لوسی نہ صرف بے حد مقبولیت حاصل کی بلکہ اس فلم میں جاندار اداکاری کی بدولت یہ فلم باکس آفس میں بھی کھڑکی توڑ بزنس کرنے میں کامیاب رہی جبکہ ایونجرز: ایج آف الٹرون میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے داد سمیٹی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website