counter easy hit

شیڈول جاری کر دیا گیا

Schedule issued

اسلام آباد (ویب ڈیسک) عمران خان کا وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بننے کے بعد پہلا دورہ برطانیہ کا اعلان، یہ دورہ 3 روزہ ہوگا جس کا آغاز 12 جون سے ہوگا، ورلڈکپ کے دوران پاکستان کا ایک میچ بھی دیکھنے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد پہلے دورہ برطانیہ کا اعلان کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اگلے ماہ برطانیہ کا خصوصی دورہ کریں گے۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان بارہ سے چودہ جون تک برطانیہ کا تین روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان برطانوی ہم منصب کی دعوت پر لندن پہچیں گے۔ دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق برطانیہ میں قیام کے دوران وہ برطانوی ہم منصب کے ساتھ دو طرفہ امور پر مذاکرات کریں گے۔ دورہ کے دوران وزیراعظم عمران خان کی پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملاقاتیں ہوں گی جبکہ وہ برطانوی اور پاکستانی سرمایہ کاروں کے ساتھ الگ سے بھی خصوصی ملاقاتیں کریں گے۔وزیر اعظم عمران خان اس دوران برطانیہ میں جاری کرکٹ عالمی کپ میں پاکستان کا میچ بھی دیکھیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا یہ دورہ برطانیہ بہت اہمیت کا حامل ہے۔ وزیراعظم عمران خان اپنے دورہ برطانیہ کے دوران پاکستان کیلئے بڑی غیر ملکی سرمایہ کاری کے حصول کیلئے کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ جبکہ اس دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان ورلڈکپ کے میچز کھیلنے میں مصروف پاکستانی کرکٹ ٹیم سے بھی ملاقات کر سکتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان پاکستانی کرکٹ ٹیم سے ملاقات کرکے قومی کرکٹرز کا حوصلہ بلند کریں گے۔وزیراعظم عمران خان اور نریندر مودی کی ملاقات کا امکان ہے دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان برطانیہ میں پاک بھارت ورلڈکپ میچ کے دوران ملاقات ہو سکتی ہے۔ خلیجی اخبار گلف نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران پاکستان اور بھارت کے وزرا اعظم کی ملاقات ہو سکتی ہے۔ اخبار کے مطابق برطانوی حکام بھی اس ملاقات کے لئے کوشاں ہیں تاکہ دونوں ممالک کے مابین جاری کشیدگی ختم ہو سکے۔اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان جون میں برطانیہ جائیں گے جہاں وہ پاکستان ٹیم کے دو میچ دیکھیں گے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بھی انتخابات میں کامیابی کی صورت میں وہاں موجود ہوں گے۔ رپورٹس کے مطابق اس عرصے کے دوران بھارت میں انتخابی عمل مکمل ہو چکا ہو گا اور اگر بی جے پی کامیاب ہوئی تو نریندر مودی وزارت اعظمی کا حلف بھی اٹھا چکے ہوں گے۔گلف نیوز کے مطابق برطانیہ پاکستان اور بھارت کے مابین تعلقات کو معمول پر لانے کے لئے کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ برطانوی حکام کے مطابق وہ دونوں ممالک کے وزرا اعظم کی موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ان ممالک کو قریب لانے کی کوشش کرنا چاہتے ہیں۔ برطانوی حکام کے مطابق انہیں خوشی ہو گی کہ اگر ان کی کاوشوں سے خطے میں حالات معمول پر آ جائیں۔پاکستان اور بھارت کے مابین ورلڈ کپ کرکٹ میچ 16 جون کو اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں شیڈول ہے۔ تاہم اس حوالے سے پاکستان اور بھارت نے سرکاری سطح پر تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ واضح رہے کہ عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد پہلے دورہ برطانیہ کا اعلان کیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان اگلے ماہ برطانیہ کا خصوصی دورہ کریں گے۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان بارہ سے چودہ جون تک برطانیہ کا تین روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔وزیراعظم عمران خان برطانوی ہم منصب کی دعوت پر لندن پہنچیں گے۔ دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق برطانیہ میں قیام کے دوران وہ برطانوی ہم منصب کے ساتھ دو طرفہ امور پر مذاکرات کریں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website