قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 4 میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے ۔ این اے 4 پشاور میں ضمنی الیکشن 26 اکتوبر کو ہوگا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کر دہ شیڈول کے مطابق امیدوار 18 سے 20 ستمبر تک کاغذات نامزدگی جمع کراسکتے ہیں۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 21 سے 23 ستمبر کو ہوگی۔ امیدواروں کی حتمی فہرست 4 اکتوبر کو جاری کی جائے گی جبکہ پولنگ 26 اکتوبر کو ہوگی۔ واضح رہے کہ قومی اسمبلی کی نشست پی ٹی آئی کے گلزار خان کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی۔