پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کا شیڈول جاری کردیا گیا جس کے دوران قومی ٹیم 5 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔
Schedule released of National Cricket team tour of New Zealand
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز 6 اگست سے 28 اگست کے درمیان کھیلی جائیں گی۔ شیڈول کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے 6 جنوری کو ویلنگٹن، دوسرا ایک روزہ میچ 9 جنوری کو نیلسن، تیسرا 13 جنوری کو ڈنڈن، چوتھا 16 جنوری کو ہیملٹن اور پانچواں ایک روزہ میچ ویلنگٹن میں 19 جنوری کو کھیلا جائے گا۔
تین ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل سیریز کا آغاز ویلنگٹن میں 22 جنوری کو کھیلا جائے گا جب کہ دیگر دو میچز 25 اور 28 جنوری کو بالترتیب آکلینڈ اور ماؤنٹ ماؤنگانی میں کھیلے جائیں گے۔