counter easy hit

بھارتی میڈیا کے الزامات بے بنیاد ہیں: اسلامی اسکالر ذاکر نائیک

scholar Zakir Naik

scholar Zakir Naik

ذاکر نائیک کا کہنا تھا اسلامی چینل چلائے جانے پر ان کا میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے
ممبئی (یس اُردو) معروف اسلامی اسکالر ذاکر نائیک نے بھارتی میڈیا کے بے بنیاد الزامات کو پروپیگنڈہ قرار دے دیا ، کہتے ہیں کہ دہشت سے متعلق ان کے بیان کو میڈیا نے توڑ مروڑ کر پیش کیا ۔سعودی عرب سے سکائپ کے ذریعے بھارتی شہر ممبئی میں موجود صحافیوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے معروف مبلغ ذاکر نائیک کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا نے ان پر دہشت گردی کو فروغ دینے کے بے بنیاد الزامات لگائے جبکہ میرے بیانات کو میڈیا نے توڑ مروڑ کر پیش کیا ۔ذاکر نائیک کا کہنا تھا کہ قرآن میں بے گناہ شخص کےقتل کو انسانیت کا قتل قرار دیا گیا ہے اور وہ امن پہنچانے کا کام کرتے ہیں ۔ تاہم اسلامی چینل چلائے جانے پر ان کا میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے ۔ بھارتی میڈیا اسکالر ذاکر نائیک کے ٹی وی چینل پر پابندی کے لیے نفرت انگیز پروپیگنڈا مہم چلا رہی ہے ۔