برمنگھم (ایس ایم عرفان طاہر سے) علماء اکرام کو اصلاحی و علمی موضوعات پر درس و تدریس کا سلسلہ شروع کرنا چاہیے۔ نوجوان نسل کو اسلام کی حقیقی تعلیمات سے روشناس کروانے کے لیے دینی مدارس اور درسگا ہوں سے انکا رشتہ استوار کرنا بہت ضروری ہے۔
ان خیالا ت کا اظہا ر معروف مذہبی و روحانی شخصیت پیر نیاز الحسن سروری قادری ڈایر یکٹر سلطان با ہو ٹرسٹ برطانیہ نے امام شاہد تمیز ضیاء الا مہ سنٹر اور علامہ فرحان احمد صدیقی سے بات چیت کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ دینی تعلیمات سے دوری کی وجہ سے آج ہما ری نسل نو کو پریشانیوں اور مسایل کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہاکہ علماء دین اگر حقیقی معنوں میں دینی تعلیمات کو نسل نو تک منتقل کرنے میں اپنا مثبت کردار دیا ینداری کے ساتھ ادا کریں تو تمام مشکلا ت باآسانی حل ہوسکتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ اور یورپ میں بسنے والے افراد کے مزاج اور انکے علمی معیار و دلچسپی کے مطابق اصلاحی پہلوءوں اور دروس کا اہتمام بے حد ضروری ہے جس کے مستقبل قریب میں دورس نتایح مرتب ہوں گے۔