پشاور ……خیبر پختونخوا حکومت نے یتیم طلباء کو سکالر شپ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔نادار طلبا کو یہ وظائف ہائر ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ سے دیئے جائیں گے۔اعلی تعلیم اورمحکمہ اطلاعات کے لئے وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی مشتاق غنی کے مطابق وظائف بی ایس ڈگری پروگرام میں زیر تعلیم یتیم طلباء کو دی جائے گی، طلباء کو وظائف ہائیر ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈز سے فراہم کیے جائیں گے ۔مشتاق غنی کے مطابق صوبہ بھر کے تمام کالجز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ یتیم طلباء کے کوائف فوری طور پرہائر ایجوکیشن کو فراہم کیئے جائیں۔