counter easy hit

مسلم ہینڈ انٹرنیشنل ماڈل سکول سالانہ تقریب تقسیم انعامات

School annual awards

School annual awards

لالہ موسیٰ (جمیل احمدطاہر)مسلم ہینڈ انٹرنیشنل ماڈل سکول سالانہ تقریب تقسیم انعامات طلبہ وطالبات کے والدین اور علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔پوزیشن ہولڈر طلبہ وطالبات میں انعام تقسیم کیے گئے ۔اس موقع پر ایریا مینجر سید خرم رضا رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہتر اور معیار تعلیم کے لیے ہم نے اپنی زندگی کا ایک حصہ وقف کیا ہے ،تعلیم یا فتہ قومیں ہی مثبت معاشرے کی تشکیل کا ایک اہم حصہ ہوتی ہیں،دنیا میں آج تک جن قوموں نے ترقی کی ہے ان سب نے سب سے پہلے تعلیم کی بہتری کے لیے تمام تر توانائیاں صرف کی ۔ہمیں اسلام امن کا درس دیتا ہے،عوامی زندگی میں علم ہی سے امیدوں کے چراغ روشن ہوسکتے ہیں ۔پنجاب حکومت نے ریجن میں 30پرائمری سکول مسلم ہینڈ NGOکے حوالے کردیئے ہیں ،ہماری تنظیم کے سرپرستی میں کام کریں گے ،اس موقع پر پرنسپل مس سائرہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی کردار سازی شخصیات سازی پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے،تاکہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مسلم ہینڈ سکول کو ریجن کی بجائے ملک کا بہترین ادارہ بنانے کی کوشش کی جائے ،یہاں ٹیچروں کی تربیت کرائے جاتی ہے تاکہ وہ بہتر سے بہتر تعلیم دے سکیں ہمیں چاہیے کہ شخصیات سے ہٹ کر ملکی سوچ پیدا کریں بچوں میں پاکستانی ہونے کا جذبہ پیدا کریں،یہ تمام سہرا سید ضیاء النور جیسی علم دوست شخصیت کو جاتا ہے ۔پرنسپل مس صغریٰ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نونہالوں کی بہترین تعلیم وتربیت سے ہم پاکستان کی خدمت اور شان میں اضافہ کرسکتے ہیں،مسلم ہینڈ سے فارغ التحصیل ہونے والے طالب علم اس وقت کالج اور یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم ہیں ۔جو بنیاد اعتماد اور شخصیت سازی کا سامان ہمارا سکول مہیا کررہا ہے،آج ہم اساتذہ کرام کو بہترین رزلٹ پیش کرنے پر انہیں سیلوٹ کرتے ہیں،بچوں نے خوبصورت ٹیبلوز ،ملی نغمے اور مزاہیہ خاکے پیش کرکے حاضرین سے داد وصول کی ۔پوزیشن ہولڈر میں ٹرافی اور شیلڈیں دی گئیں ۔اس موقع پر عائشہ عارف ، کبریٰ مجید ، صائمہ انور ، صباء بشیر ، سدرہ مظہربھی موجود تھیں