counter easy hit

گورنمنٹ ہائی سکول بچیکی میں ہیپاٹائٹس سے آگاہی نشست کا اہتمام کیا گیا

School bcyky

School bcyky

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)ڈائریکٹو ریٹ آف سٹاف ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام اساتذہ کے پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈے کے موقع پر گورنمنٹ ہائی سکول بچیکی میں ہیپاٹائٹس سے آگاہی نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں میڈیکل آفیسر دیہی مرکز صحت بچیکی ڈاکٹر رضوان محمود ،ڈسپنسر محمد افضل ،تحصیل ایجوکیٹر رانا طارق محمود ،ڈسٹرکٹ ٹیچر ز ایجوکیٹرز حافظ راشد محمود ،خلیل انجم ،حافظ محمد عامر ،بلال غوری ،چیئر مین ویژن کلب بچیکی فلک شیر مجاہد ،صدر جا وید احمد معاویہ ،اساتذہ رائے محمد طفیل ،محمد سلیم ،حافظ ارشاد احمد ،رائے محمد آصف سمیت دیگر نے شرکت کی ،اس موقع پر اساتذہ سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر رضوان محمود نے کہا کہ ہیپاٹائٹس ایک خطر ناک بیماری ہے اور موجودہ دور میں لوگوں کے موت کے منہ میں جانے کی ایک بڑی وجہ یہی بیماری ہے ،دنیا بھر میں اس بیماری کاشکار افراد کی تعداد 4 سو بلین تک جا پہنچی ہے جبکہ پاکستان میں ہر 12 افراد میں سے ایک فرد اس خطر ناک بیماری کا شکار ہو چکا ہے انہوں نے بتایا کہ آلودہ پانی کا استعمال ،ایک ہی سرنج کار با بار استعمال ،غیر محفوظ ڈاکٹر آلات،چھوٹی سی تکلیف کی صورت میں غیر ضروری اور غیر محفوظ طریقے ٹیکوں کا لگوانا اور بازار سے غیر محفوظ طریقے سے شیو بنوانااس بیماری کے بڑے اسباب ہیں ۔انہوں نے مزید بتایا کہ مناسب احتیاطی تدابیر ،متوازن غذا اور مناسب ورزش سے اس بیماری سے بہت حد تک بچا جا سکتا ہے جبکہ خدانخواستہ بیماری کا شکار ہو نے کی صورت میں اس کا بروقت اور کوالیفائیڈ ڈاکٹر کے مشورے سے علاج کروانا چاہئے ،ڈاکٹر رضوان محمود نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ اس خطر ناک بیماری کے بارے بھرپور آگاہی مہم چلائیں تاکہ اس بیماری کو مزید بڑھنے سے روکا جا سکے ،بعد ازاں انہوں نے اساتذہ کے سوالوں کے جواب دیئے اور اس خطر ناک بیماری کے خلاف محکمہ صحت کی طرف سے کئے جانے والے اقدامات کے بارے بھی بتایا