ترکی کے جنوبی علاقے میں تفریحی دورے سے واپس آنے والی سکول بس کو حادثے میں طلبہ سمیت 14 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
انقرہ: (یس اُردو) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کے جنوبی صوبے عثمانیہ میں ایک سکول بس تفریحی دورے سے واپس آ رہی تھی کہ کار سے ٹکرانے کے بعد گہری نہر میں جا گری جس کے نتیجے میں طلبہ اور اساتذہ سمیت 14 افراد ہلاک اور 26 زخمی ہو گئے۔ مقامی افراد اور امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو گاڑی سے باہر نکالا۔ ترک حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے بچوں کا تعلق ترکی کے صوبے ہاتے کے قصبے سکندرن کے ایک اسکول سے تھا جو ایک تفریحی دورے پر عثمانیہ گئے تھے۔