لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر) گورنمنٹ نوازشریف گرلزہائی سکول مین بازارلالہ موسیٰ کی سلانہ تقریب تقسیم انعامات تقسیم منعقدہوئی،صدارت پرنسپل مسزپروین اخترنے کی ،جبکہ مہمان خصوصی راہنماء مسلم لیگ(ن) سابق ٹکٹ ہولڈرحلقہ پی پی 112سیف الرحمٰن بھٹی ایڈووکیٹ تھے،سیف الرحمٰن بھٹی ایڈووکیٹ نے طالبات میں انعامات تقسیم کئے اور شاندارکارکردگی پرطالبات کو مبارکبادی ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راہنماء مسلم لیگ(ن) سیف الرحمٰن بھٹی ایڈووکیٹ نے کہاکہ قوموں کی ترقی میں تعلیم کا بنیادی کردارہوتاہے ،میاں برادران کی قیادت میں مسلم لیگ(ن) کی حکومت تعلیم کے شعبہ پرخصوصی توجہ دے رہی ہے،پانچ سال تک عمرکے بچوں کولازمی سکول بھجوانے،بھٹہ مزدوروں کے بچوں کی تعلیم وتربیت کیلئے اقدامات پنجاب حکومت کے شاندارمنصوبے ہیں جس سے ثابت ہوتاہے کہ پاکستان خواندگی کے شعبہ میں دنیاکے پہلے نمبروں پرآجائے گا،اس موقعہ پرپرنسپل مسزپروین اخترنے سکول کی کارکردگی بتاتے ہوئے کہاکہ ہمارے سکول کا شانداررزلٹ لالہ موسیٰ شہرسمیت پوری تحصیل کھاریاں میں نمایاں ہوتاہے ۔