لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)قائداعظم ڈویژنل پبلک سکول لالہ موسیٰ میں پہلے تعلیمی سال کی کلاسز کا آغاز کر دیا گیاہے، ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ، ایم این اے چوہدری جعفر اقبال ، اے سی میاں اقبال مظہر ، پرنسپل جناح پبلک سکول ترنم ریاض قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول میں پہلے تعلیمی سیشن کے پہلے دن طلبہ وطالبات اور انہیں لیکر آنیوالے والدین کو خوش آمدید کہا اور سکول کی اسمبلی میں بھی شرکت کی ، اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ، ایم این اے چوہدری جعفر اقبال نے کہا کہ لالہ موسیٰ اور نواحی علاقوں کے طلبہ و طالبات کو معیاری تعلیم کے لئے لالہ موسیٰ برانچ کے قیام اور اس میں کلاسز کا اجرا نہایت اہم اور تاریخی موقع ہے، انہوں نے کہا کہ یہ ادارہ علاقہ میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لئے ایک ماڈل بنے گا اور یہاں سے فارغ ہونیوالے طلبہ وطالبات ملک و ملت کی خدمت کریں گے،انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قائداعظم ڈویژنل پبلک سکول لالہ موسیٰ برانچ کی شاندار عمارت کی تعمیر بہت جلد شروع کر دی جائے گی ،انہوں نے ڈی پی ایس کے قیام کے لئے بھرپور اقدامات کرنے اور وسائل فراہم کرنے پر موجودہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری و سابق کمشنر گوجرانوالہ شمائل احمد خواجہ کی کاوشوں کو بھی سراہا،یادرہے کہ قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول لالہ موسیٰ برانچ کے قیام کا اعلان تین ماہ قبل سابق کمشنر گوجرانوالہ (موجودہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب)شمائل احمد خواجہ نے کیا تھا ، سکول کی تعمیر پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت کی جائے گی اور منصوبے پر بارہ کروڑ روپے لاگت کا تخمینہ ہے ،ضلعی انتظامیہ نے سکول کی تعمیر کے لئے 56کنال اراضی کا فراہم کر دی ہے جبکہ بورڈ آف گورنرز نے عمارت کے نقشہ کی بھی منظوری دے دی ہے،قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول کے فوری طور پر آغاز کے لئے تدریسی سٹاف کے تقرر کے بعد داخلوں کا آغاز کیا گیا اور نرسری سے پانچویں کلاس تک تین سو طلبہ و طالبات کو پہلے تعلیمی سال کے دوران داخلہ دیا گیا ہے، یہ طلبہ اسی اراضی پر پہلے سے موجود بلڈنگ میں تعلیم حاصل کریں گے جس کی تزئین وآرائش مکمل کی جا چکی ہے۔