لالہ موسیٰ(محمدمنشاء بٹ ) اوباشوں کے جگہ جگہ ڈیرے ،سکولوں اور کالجوں کی طالبات کیلئے گھروں سے کالج آنا جانا دشوار ہو چکا ہے ،والدین شدید پریشان ہیں ،جی ٹی روڈ لالہ موسی ریلوے اسٹیشن چوک اوور ہیڈ برج کے دونوں اطراف بھونڈوں کو کھلی چھٹی مل چکی ہے،شہری اپنی عزت بچا کر نکلنے پر مجبورہیں ،پولیس کے اعلیٰ حکام سے صورت حال کی سنگینی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار ماجرا گروپ کے راہنما محمد سعید ماجرا نے کیا انہوں نے کہاکہ شہر بھر میں جگہ جگہ باربی کیو شاپ ہیں جہاں پر امیر زادے آنے جانے والی خواتین کو چھڑتے،بیہودہ فقرے بازی اور موٹر سائیکلوں کے ذریعے بھی تنگ کرتے ہیں،ریلوے اسٹیشن چوک کے اوور ہیڈ برج کے نیچے بنے باربی کیو پوائنٹس پر تو یہ معمول کی بات بن چکی ہے ،انہوں نے کہاکہ انتظامیہ ریلوے روڈ اوور ہیڈ برج کے دونوں اطراف چھٹی کے اوقات میں پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگائے تا کہ طالبات کو سکول و کالجز آنے جانے میں پریشانی کا سامنا نہ کر نا پڑے۔