counter easy hit

کستان سائنس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نجی سکول میں تین روزہ سائنس میلہ شروع ہو گیا

science fair in private

science fair in private

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)پاکستان سائنس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نجی سکول میں تین روزہ سائنس میلہ شروع ہو گیا ،اے ڈی سی ڈاکٹر شاہ زیب حسنین اور ای ڈی او ایجوکیشن افتخار حسن بٹ نے سائنس میلے کا افتتاح کیا انہوں نے دیگر مہمانوں کے ہمراہ میلے میں طلباء اور طالبات کی طرف سے لگائے گئے مختلف سٹالز کو دیکھا اور طلباء کے بہترین تخلیقی کام کو سراہا ، پاکستان سائنس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نجی سکول کے تعاون سے لگایا جانے والا یہ سائنس میلہ تین روز تک جاری رہے گا ،اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اے ڈی سی ڈاکٹر شاہ زیب حسنین اور ای ڈی او ایجوکیشن افتخار حسن بٹ اور دیگر مقررین نے کہا کہ دنیا سائنس کے میدان میں بہت ترقی کر چکی ہے بد قسمتی سے پاکستان سائنس کے میدان میں باقی دنیا سے بہت پچھے ہے ،اس لئے ہمیں دنیا کا مقابلہ کرنے کے لئے بہت زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان سائنس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نجی تعلیمی ادارے کے اشتراک سے ننکانہ صاحب جیسے دور دراز کے علاقے میں سائنس میلے کا انعقاد خوش آئند بات اور تازہ ہوا کا جھونکا ہے ،بعد ازاں نمایاں کار کردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے