نیو یارک : دیوقامت ڈائناسارز پر مبنی فلم جراسک ورلڈ کا باکس آفس پر تاحال راج برقرار ہے۔
فلم 12 جون کو ریلیز کی گئی اور اب چوتھے ہفتے میں 3 کروڑ 9 لاکھ ڈالر کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ فلم 55 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا بزنس کر کے امریکی تاریخ کی چوتھی بڑی فلم بن چکی ہے۔ دوسرے نمبر پر اینی میٹڈ فلم انسائیڈ آؤٹ رہی۔
فلم نے رواں ہفتے 3 کروڑ ایک لاکھ ڈالر کمائے۔ تیسرے نمبر پر فلم ٹرمینیٹرجینسز رہی جس نے 2 کروڑ ڈالرسے زائد کا بزنس کیا۔