counter easy hit

سائنسدانوں کا پراسٹیٹ کینسر کا علاج کرنیکا دعویٰ

Scientists claim to treat prostate cancer

Scientists claim to treat prostate cancer

لیزر تھراپی کو گہرے سمندر سے اخذ کردہ تریاق کے ساتھ تجرباتی طور پر استعمال سے مردوں میں بغیر آپریشن پراسٹیٹ غدود کے کینسر کو ختم کرنے کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مردوں میں پراسٹیٹ غدود کے ایک کم خطرناک کینسر کے بغیر آپریشن علاج کے دوران ڈاکٹروں نے گہرے سمندر کے اندر پائے جانے والے جراثیموں سے اخذکردہ نسبتاً کم حساسیت والا ایک ٹیکہ مریض کے خون میں شامل کیا، جس کے باعث تجرباتی عمل کے دوران سرطان زدہ خلیے ماردیئے گئے۔

تجرے کے دوران صحت مند بافتوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا تھا۔ رپورٹ کے مطابق413 مریضوں پر تجرباتی عمل کے دوران نتائج سے معلوم ہوا کہ یہ دوا جو پراسٹیٹ غدود میں کینسر زدہ گومڑ کو لیزر کے ساتھ متحرک ہو کر تباہ کردیتی ہے۔

اس قدر موثر ہے کہ ان میں سے آدھے مریضوں کو بہ نسبت کنٹرول گروپ میں 13اعشاریہ 5فیصدکے ساتھ آفاقہ ہوگیا تھا۔ مارک ایمبرٹن یونیورسٹی کالج لندن کے ماہر سرطان، جو اس تجرباتی عمل کے سربراہ بھی رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ نتائج ایسے مردوں کے لئے انتہائی اچھی خبر ہے جو ابتدائی مقامی پراسٹیٹ کینسرمیں مبتلا ہیں۔ انہیں اس علاج کی پیشکش کی جاتی ہے، جو پراسٹیٹ کو ہلائے جلائے بغیر یا اسے تباہ کیے بغیر کینسر کو ختم کرسکتے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website