سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے کہا ہے کہ وہ 400 برس قبل ناپید ہونے والی 7؍ فٹ اونچی گائے کے دوبارہ ارتقاء کے قریب پہنچ گئے ہیں۔اپنے زمانے میں یہ گائے ایک ٹن وزنی ہوتی تھی۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ چوپائیوں کی نسل بڑھانے کے ایک طریقہ کار ’بیک بریڈنگ‘ کے ذریعے ہم 400؍ سال قبل ناپید ہونے والی ’اوروچ ‘ نامی گائے کی دوبارہ پیدائش کے قابل ہوگئے ہیں۔یہ نایاب جانور یورپ کے جنگلات میں پایا جاتا تھا اور اس کی کچھ اقسام ایشیا اور شمالی امریکا میں بھی موجود تھیں، تاہم اس کی آخری نسل کا خاتمہ پولینڈ میں 1627ء میں ہوگیا تھا۔