ہاورڈ یونیورسٹی کے سائنسدان ہائیڈروجن گیس کو دھات میں تبدیل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں ۔ماہرین کا کہنا ہے اس سے بہت بڑی مقدار میں توانائی کو چھوٹی سی جگہ پر رکھا جا سکے گا۔
Scientists succeed in changing to hydrogen gas in the metal
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ایک بڑی کامیابی ہے اور مستقبل میں اس سے بہت سے نئے امکانات پیدا ہو گئے ہیں ۔کامیاب تجربہ کرنے والوں کا کہنا ہے کہ ہائیڈروجن قدرت میں پایا جانے والا سب سے سادہ عنصر ہے۔ عام درجۂ حرارت پریہ گیس میں پایا جاتا ہے ۔ ٹھنڈا کرنے اور ایک مخصوص دباؤ ڈالنے پر یہ دھات میں تبدیل ہو گیا ہے۔تجربہ کرنے والوں کے مطابق دھاتی حالت میں ہائیڈروجن حاصل ہونے سے توانائی کو بڑی مقدار میں جمع کیا جا سکتا ہے۔