دو قینچیاں اٹھارہ سال قبل ہونے والے آپریشن کے نتیجے میں پیٹ میں رہ گئی تھیں ، ڈاکٹرز نے دوبارہ آپریشن کر کے مریض کو درد سے نجات دلائی
ویتنام: ویتنام میں ڈاکٹرز نے ایک شخص کے پیٹ میں اٹھارہ سال سے موجود دو قینچیاں آپریشن کے ذریعے باہر نکال لیں ۔ ویتنام میں چون سالہ شہری کے پیٹ میں اٹھارہ سال پہلے ہونے والی ایک سرجری کے دوران دو قینچیاں رہ گئیں ۔ پیٹ میں مسلسل درد پر یہ شخص درد کش دوائیں لیتا رہا ۔ ایکسرے کرنے پر پتہ چلا کہ نوجوان کے پیٹ میں قینچیاں موجود ہیں ۔ ڈاکٹرز نے آپریشن کرکے متاثرہ شخص کو اس مصیبت سے نجات دلائی ۔