counter easy hit

وزیراعظم کو بلایا تو واپس نہیں جائیں گے، اڈیالہ جیل میں بہت گنجائش ہے، سپریم کورٹ

scope in jail, SC

scope in jail, SC

سپریم کورٹ نے کسٹم افسر کو ترقی نہ دینے پر توہین عدالت کیس میں حکومت کو نوٹیفیکشن جاری کرنے کے لیے 48 گھنٹے کا وقت دے دیا۔
اسلام آباد: (یس اُردو) سماعت کے موقع درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عدالت نے کسٹم افسر عمر فاروق کی ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سمری وزیراعظم کو بھجوائی لیکن عملدرآمد نہ ہو سکا۔ عدالت عظمیٰ نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کی عدم پیشی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسی بات ہے تو وزیراعظم کو بلا لیتے ہیں۔ اڈیالہ جیل میں بہت گنجائش ہے۔ اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ نے عدالت کو یقین دلایا کہ عدالت کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔