اسکاٹ لینڈ کے علاقے شیٹ لینڈ میں ہر سال کی طرح اس سال بھی یورپ کاسب سے بڑا آگ میلہ منعقد کیا گیا۔
Scotland hosts the annual Festival of Fire
فیسٹیول میں شرکاء جلتی ہوئی مشعلیں تھامے وائکنگ کے روایتی لباس میں ملبوس ہوکر شہر کے بیچوں بیچ جمع ہوتے ہیں اور قزاقوں کی کشتی کے ماڈل کو آگ لگاتے ہیں۔ اس انوکھے ایونٹ کا آغاز 18 ویں صدی میں کیا گیا تھا جو ہر سال منایا جاتا ہے۔ ایونٹ کو وائکنگ جارل اسکواڈ نامی ایک بحری قزاق سے موسوم کیا گیا ہے جس نے آٹھویں اور دسویں صدی عیسوی کے درمیان یورپی ساحلوں پر حملہ کیا تھا۔ سالانہ موقع پر یہ لوگ قزاقوں کی طرح چونچ اور سینگ والی خوداورڈھال لے کر ہاتھوں میں جلتی ہوئی مشعلیں تھام کر ایک جگہ جمع ہوتے ہیں اور وائکنگ کی کشتی نذرِ آتش کرتے ہیں۔