پاناما پیپرز کیس کی سماعت میں عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کو پاناما لیکس پر محدود رہنے کا کہا تھا، کسی کی ساری زندگی کی اسکروٹنینہیںکر سکتے۔ ابھی طے ہونا باقی ہے کہ لندن فلیٹس کب خریدے گئے۔
جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیئے کہ حضرت عمر ؓنے دو چادروں کے بارے میں سوال کرنے والے کو یہ نہیں کہا تھا کہ بار ثبوت الزام لگانے والے پر ہے۔سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں پاناما لیکس کیس کی تحقیقات کرنے والے پانچ رکنی بنچ کے روبرو
تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری اور درخواست گزار شیخ رشید احمد نے اپنے دلائل مکمل کر لئے، جبکہ وزیر اعظم نواز شریف کے وکیل مخدوم علی خان نے اپنے دلائل کا آغاز کر دیا ہے۔شیخ رشید نے وزیراعظم کو عدالت میں طلب کرنے کی استدعا کر دی اور کہا کہ قطری نواز شریف کے لیے ریسکیو ون ون ٹو ٹو ہیں۔وزیراعظم کے وکیل نعیم بخاری نے کہا کہ ہر معاملے پر عدالت کی معاونت کریں گے،جس کے بعدسماعت کل تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری نے کہا کہ وزیر اعظم کو نااہل قرار دینے کا فیصلہ چاہتے ہیں۔