اسلام آباد کی قائد اعظم یونیورسٹی میں دو طلباء گروہ لڑ پڑے، ایک دوسرے پر پتھراؤ، کئی زخمی ہسپتال منتقل، حالات کشیدہ، پولیس اور رینجرز کی مزید نفری طلب۔
اسلام آباد: قائداعظم یونیورسٹی میں دو طلباء گروہوں میں تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں درجن سے زائد طلباء زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں کو پولی کلینک ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ طلباء نے جھگڑا ختم کرانے کی کوششوں میں مصروف پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ شروع کر دیا تو صورتحال قابو سے باہر ہوتی نظر آنے لگی۔ لہٰذا انتطامیہ کی جانب سے پولیس اور رینجرز کی اضافی نفری کو یونیورسٹی طلب کر لیا گیا ہے جہاں تاحال صورتحال کشیدہ ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ اور پولیس نے طلباء کو فوری طور پر تمام ہاسٹلز خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق، یونیورسٹی اور ہاسٹلز ایک ہفتے تک بند رہیں گے۔