ٹوکیو…..معروف جاپانی رگبی پلیئرکے سونے سے تیارکردہ مجسمے کی تقریبِ رونمائی ہوئی ۔
ایومو گورومارو(Ayumu Goromaru)نامی معروف رگبی اسٹار سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے فل بیک پلیئر ہیں جن کے مکمل طور پر سونے سے بننے والے مجسمے کی رونمائی انہوں نے اپنے ہاتھوں سے کی۔اب تک ایومو کے نہ صرف برف سے مجسمے بنائے جا چکے ہیں بلکہ جاپان کے ایک چڑیا گھر میں پیدا ہونیوالے ننھے زراف کا نام بھی پلیئر کے نام پر رکھا گیاہے۔29سالہ ایومونے سپر رگبی سیزن کیلئے کوئینز لینڈ ریڈ کلب میں شمولیت اختیار کی ہے ، جس پر ان کے مداح بے حد خوش دکھائی دے رہے ہیں۔