کراچی: پاکستان کی سمندی حدود میں تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کا کام، وفاقی وزرا کی جانب سے ڈرلنگ سائٹ کے دورے کے بعد خوشخبری سنا دی گئی، ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق تیل کی تلاش کے لیے ڈرلنگ آخری مرحلے میں داخل ہوچکی، آخری مرحلے میں تاحال کوئی رکاوٹ نہیں آئی، جلد صورتحال واضح ہوجائے گی۔
تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز وفاقی حکومت کے وزراء کی جانب سے پاکستان کی سمندری حدود میں جاری تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کی سائٹ کا دورہ کیا گیا۔ وفاقی وزرا عمر ایوب،علی زیدی معاون خصوصی ندیم بابرنے کیکڑاون کا دورہ۔ بتایا گیا ہے کہ وفاقی وزراء نے کمپنی ای این آئی کی دعوت پر رِیگ شِپ سیپم کا دورہ کیا۔ وزراء نےکیکڑا ون پرتیل کی تلاش کے لیے ڈرلنگ کے کام کی رفتار کو سراہا۔ اس دوران وفاقی وزراء کو خوشخبری بھی سنائی گئی۔ وفاقی وزراء کو بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی سمندی حدود میں تیل و گیس کی تلاش کے لیے ڈرلنگ آخری مرحلے میں داخل ہوچکی ہے۔ ڈرلنگ کے آخری مرحلے میں تاحال کوئی رکاوٹ نہیں آئی، جلد صورتحال واضح ہوجائے گی۔ خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے گزشتہ ماہ عوام کو بھرپور آس دلائی ہے کہ کراچی کے سمندری علاقے میں تیل کے وسیع ذخائر موجود ہیں۔ جن کی تلاش جاری ہے۔ اگر تیل کے یہ ذخائر دریافت ہو گئے تو پاکستان اس شعبے میں خود کفیل ہو جائے گا اور ہر سال کھربوں روپے تیل کی درآمدپر ضائع نہیں کرنے پڑیں گے۔ وفاقی وزراءکو اُمیدہے کہ تیل کے ذخائر کی دریافت کے باعث جہاں پاکستان کی معیشت بہتر ہوگی وہاں بحرانوں میں گھری حکومت بھی عوام کے سامنے سُرخرو ہو جائے گی۔ سو اس وقت وفاقی وزراءبھی تیل کی تلاش کے حوالے سے بہت زیادہ توقعات باندھے بیٹھے ہیں۔