counter easy hit

کراچی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، 18 ملزمان گرفتار

کراچی میں پولیس اور رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت گروہ سمیت18ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔گرفتار ملزمان میں بھتہ خور اور منشیات فروش شامل ہیں۔

Search operation in different areas of Karachi, arresting 18 suspects

Search operation in different areas of Karachi, arresting 18 suspects

رینجرز نے انٹیلی جنس معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان پر مشتمل گروہ کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان شارع فیصل، کورنگی اور ڈیفنس میں ڈکیتیاں کرتے تھے اورموبائل فونز چھیننےکی وارداتوں میں بھی ملوث تھے۔ ملزمان سے ایک نائن ایم ایم پستول بھی ملا ہے جس سے پولیس اہلکار محمد اسلم کا بھی قتل کیا گیا تھا۔رینجرز نے دیگر کارروائیاں کرتے ہوئے ٹارگٹ کلنگ، بھتاخوری سمیت دیگر جرائم میں ملوث 6 ملزمان کو بھی گرفتار کیا ہے۔ دوسری جانب شاہ فیصل کالونی میں انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرکے 3 ملزمان عاشق نیاز اور رجب کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان بینک سے رقم نکلوانے والے شہریوں کو لوٹتے تھے۔ لیاری کے علاقےجمعہ بلوچ روڈ کے قریب پولیس نے کاروائی کرکے ایک ملزم کو گرفتار کیا۔ ملزم دکانداروں سے بھتہ وصول کرتا تھا، ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور نقدی بھی برآمد کرلی گئی ہے۔ ادھر ناظم آباد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں اسٹریٹ کرمنل اور منشیات فروش شامل ہیں جن سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website