ملک کے مختلف علاقوں میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا سرچ آپریشن جاری ہے، اب تک کی کاروائیوں میں 23 افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔
Search operation in different parts of the country, 23 people arrested
بھکر میں پولیس نے سرچ آپریشن کرکے 11 افراد کو گرفتار کرلیا- جن سے اسلحہ اور منشیات برآمد ہوئی ہیں۔ لودھراں میں پولیس اور حساس اداروں نے 4 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ خانیوال میں کارروائی کے دوران ایک اشتہاری سمیت 6 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
بہاول نگرمیں پولیس نے دو مشکوک افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔