پشاور پولیس نے گلبرگ اور نوتھیہ کے علاقے میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 13 افراد کو گرفتار کرلیا، گرفتار افراد میں پاکستان تحریک انصاف کی ٹاؤن کونسلر کا اشتہاری ملزم شوہر بھی شامل ہے۔
Search operation in Peshawar, 13 people arrested
پولیس کے مطابق اشتہاری کو تحریک انصاف کی ٹاؤن ممبر ثمینہ گل کے گھر میں کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے۔ شکیل علی شاہ کو گھر کے بیت الخلاء میں چھپایا گیا تھا۔ اشتہاری ملزم دھوکہ دہی کے کئی مقدمات میں پولیس کو مطلوب ہے۔ٹاون ممبر ثمینہ گل اپنے شوہر شکیل علی شاہ کو چھڑانے کے لئے سیاسی دباؤ ڈال رہی ہے۔ ملزم شکیل علی شاہ کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔سرچ آپریشن گرفتار افراد میں 6 مشتبہ افراد بھی شامل ہے جب کہ 6 افراد کو کرایہ داری کے کوائف مکمل نہ کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔سرچ آپریشن میں 10 بوتل شراب بھی برآمد کی گئی ہے۔