بلوچستان کی کوئٹہ اور مچھ کی جیلوں میں سرچ آپریشن مکمل کرلیا گیا، آپریشن کےدوران دونوں جیلوں میں قیدیوں سے 220 موبائل فون اور دیگرمواد برآمد کیاگیا ہے۔
جیل حکام کی جانب سے سینٹرل جیل مچھ اورڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ میں سرچ آپریشن گزشتہ روز اچانک شروع کیا گیا تھا، سرچ آپریشن کےدوران دونوں جیلوں میں قیدیوں سے 220 موبائل فون برآمد کئےگئے، اس دوران جیلوں کی مختلف بیرکوں سےقینچیاں اور بلیڈ بھی برآمد کئے گئے۔ سرچ آپریشن کےبعد دونوں جیلوں میں سکیورٹی انتظامات سخت کردئے گئے ہیں اورجیلوں میں جیل کے عملے اور قیدیوں سےملنے والوں کی تلاشی بھی سخت کردی گئی ہے۔ تلاشی کےکام پر جیل انتظامیہ کےعلاوہ ایف سی بھی مامور ہے، جبکہ دونوں جیلوں میں سکیورٹی کے حوالے سے ایف سی کے اہلکاروں کی تعداد میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔