لاہور…..ڈی جی ہیلتھ پنجاب کا کہنا ہے کہ سیزنل انفلوئنزا کے مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں اور عملے کو حفاظتی لباس فراہم کردئیے گئے، ویکسی نیشن بھی کردی گئی ہے ۔
ڈی جی ہیلتھ پنجاب نے یہ انکشاف سیزنل انفلوئنزا کے حوالے سے ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا ،اجلاس میں مشیر صحت پنجاب خواجہ سلمان ، چیف سیکریٹری پنجاب اور دیگر حکام نے شرکت کی۔خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ سرکاری اسپتالوں میں سیزنل انفلیوئنزا کے مریضوں کے علاج معالجہ کیلئے ہائی ڈیپنڈنسی یونٹ اور خصوصی کاؤنٹرز موجود ہیں ،علاج میں استعمال ہونے والی ٹامی فلوگولیاں بھی دستیاب ہیں۔ چیف سیکریٹری پنجاب نے ہدایت کی کہ بیماری کی روک تھام اور علاج معالجہ میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے ۔