لیوٹن برطانیہ ( نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیربرطانیہ کے فنانس سیکرٹری سردار فاروق خان نے نمائندہ کشمیر لنک سے آزاد کشمیر کے الیکشن سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہاہمیں اس بات کا بھرپور یقین ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر ہی آزاد کشمیر کی منتخب نمائندہ سیاسی جماعت ہو گی اور ہم سردار سکندر اور فاروق حیدر کی قیادت میں آزاد کشمیر عوامی حکومت قائم کریں گے۔
پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر ہی عوام کی نجات دہندہ ثابت ہو کر رہے گی ۔ موجودہ کرپٹ ترین نظام حکومت کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے پیپلز پارٹی کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے آزاد کشمیر بھر میں ان کے وذراء کے کرپشن کے ڈنکے بج رہے ہیں۔
بہت جلد عوام عدالت میں ان کرپٹ حکمرانوں کو ننگا کیا جائیگا خصوصا چڑھوئی کی عوام کے ساتھ کی گٔی تمام زیادتیوں کا بدلہ لیں گے اور پیپلز پارٹی کے حکمران کسی نشے میں نہ رہے ان کا بھر پور عوام احتساب کا وقت آ گیا ہے۔
ہم چڑھوئی کی عوام کے لئے جدو جہد کر رہے ہیں جن کو موجودہ حکمرانوں نے کسی بھی قسم کی سہولت نہیں دی بلکہ الٹا ان کے حقوق پر ڈاکہ مارا جاتا رہا ہے ۔ ہمارا مقصد عوام ہے اور ہمیشہ عوامی مفاد کو ذاتی مفاد پر ترجیح دی ۔چڑھوئی میں بسنے والی تمام قبیلے ، ذات و برادری کے لوگ خصوصا مہاجرین چڑھوئی کا سرمایا ہیں جن کو کسی بھی صورت نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔
ہم اپنی ذمہ داری سے نہ پہلے غافل تھے اور نہ ہی اب ہماری تو جنگ ہی موجودہ حکومت کے ساتھ یہی رہی ک موجودہ حکمران صرف اپنی ہی برادری کے لوگوں کو نواز رہا ہے باقی عوام کے حالات سے اسے کوئی غرض نہیں ہم نے نوجوانوں خواہ وہ کسی بھی قبیلہ سے ہوں حق داروں کو موجودہ حکومت کے چیلوں سے چھین کر ان کا حق دلانا ہے اس کے لئے ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔ حلقہ ٤ میں بسنے والے ہر ایک فرد باوقار ہے اور ہم اس کا وقار بحال کر کے رہیں گے۔
چڑھوئی کے حوالے سے جو بھی اتحاد بنایا گیا ہے اس میں کسی کو نکال کر مائنس کی پالیسی سے گریز کیا جائے تو بہتر ہوگا ہمیں اس وقت مائنس نہیں بلکہ پلس کی ضرورت ہے مائنس والی پالیسی کسی صورت بھی کارگر ثابت نہیں ہو گی ۔ راجا ریاست اور نعیم منصفداد با طرق احسن اس پلس والی پالیسی پر غور کریں اور اپنا کردار ادا کریں ہمیں کسی کو بھی نکال کر یا سائڈ پر رکھ کر کوئی فائدہ نہیں ہوگا مثبت حکمت عملی میں ہی ہماری اور حلقہ کے عوام کی جیت ہے۔
اگر ہم سب کو ساتھ لے کر چلے تو الیکشن کے دن ١٢ بجے تک گنتی کے بغیر ہی یاسین کو ہرا کر دکھا دیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کے فاروق حیدر کی قیادت پر بھرپور اعتماد ہے پارٹی قیادت کے فیصلوں کا ہرحال میں احترام کریں گے ۔ ٹکٹ جس کو بھی ملا ہم اپنی عوام حقوق کی جنگ جاری رکھیں گے اور ذاتی مفادات کو پس پشت ڈال کر ٹکٹ ہولڈر کا بھرپور ساتھ دیں گے۔