counter easy hit

کراچی میں دوسرے روز بھی وقفے وقفے سے بارش

 کراچی: شہر میں گزشتہ روز سے کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

Second day of intermittent rain also in Karachi

Second day of intermittent rain also in Karachi

کراچی میں گزشتہ روز سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے جب کہ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور اس وقت شہر میں 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی ہوائیں چل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دن بھر مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا بھی امکان ہے جس سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگا۔بارش کے باعث نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے، شہر قائد میں کے الیکٹرک کے 300 فیڈر ٹرپ کر جانے کے باعث کئی علاقوں میں گزشتہ روز سے ہی بجلی غائب ہے جب کہ آج دفاتر اور اسکولوں میں بھی حاضری معمول سے بہت کم ہے اور سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ کم ہونے کے باعث مسافروں کو شدید دشواری کا سامنا ہے۔ اس کے علاوہ نشیبی علاقوں میں جگہ جگہ پانی جمع ہو گیا ہے جس نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سب سے زیادہ بارش مسرور بیس پر 41 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ فیصل بیس پر27 ملی میٹر، ناظم آباد میں 25 ملی میٹر اور نارتھ کراچی میں 22.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ یونیورسٹی روڈ پر 18.5 ملی میٹر، پہلوان گوٹھ میں 12.6 ملی میٹر، لانڈھی میں 8 ملی میٹر، ائیرپورٹ پر 7.6 ملی میٹر اور گلشنِ حدید میں 7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website