چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
Second semi final: India won the toss and elected to field against Bangladesh
آج کے میچ کی فاتح ٹیم کا سامنا اتوار18جون کو کنگسٹن اوول ، لندن میں پاکستان سے ہوگا۔پاکستان نے گذشتہ روز انگلینڈ کو بآسانی 8وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم اپنے دو گروپ میچز جیت کر فائنل فور میں پہنچی تھی جبکہ بنگلا دیش کو قسمت نے یہ اعزاز دیا کہ وہ صرف ایک میچ جیت کر سیمی فائنل کھیل رہی ہے۔ بنگلا دیش کو گروپ میچز میں پہلے انگلینڈ سے شکست ہوئی پھر آسٹریلیا کے خلاف میچ بارش کی نذر ہوگیا، البتہ نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی نے اس کو سیمی فائنل کی راہ دکھائی۔ سیمی فائنل میں دونوں ہی ٹیمیں جیت کےلیے پر عزم ہیں اور جو ٹیم جیتے گی فائنل میں اتوار کو پاکستان سے مقابلہ کرے گی۔