لاہور: پیسر پہلے ٹیسٹ میں کمر کی تکلیف کا شکار ہوئے، وہاب کی ٹیم میں شمولیت کا امکان
سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست کے ساتھ ہی قومی ٹیم کو ایک اور بڑا دھچکا لگا ہے اور فاسٹ باؤلر حسن علی کی انجری کے سبب دوسرے ٹیسٹ میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان چھ اکتوبر سے دوسرا ٹیسٹ میچ دبئی میں کھیلا جائے گا۔ حسن علی پہلے ٹیسٹ میچ میں کمر کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے اور ممکنہ طور پر دوسرے ٹیسٹ میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے ۔دوسرے ٹیسٹ کیلئے حسن کی جگہ وہاب ریاض کو ٹیم میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔