لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت سینیٹ کی دونشستوں پرکامیابی کے لیے پی ٹی آئی قیادت متحرک ہو گئی ہے ۔ وزرااورپارٹی کے سینئررہنماؤں کو ارکان اسمبلی سے رابطوں کا ٹاسک دے دیا گیا ہے ۔ پنجاب حکومت کے وزرا نے مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی سے رابطے کیے جا رہے ہیں ۔
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ (ن) لیگ کے باغی رہنما سینیٹ کی 2 نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کو سپورٹ کریں گے ۔ حکومتی وزرا ووٹ حاصل کرنے کے لیےجوڑ توڑ میں مصروف ہیں ۔ سعدیہ عباسی اور ہارون اختر کی خالی نشستوں پر15 نومبر کوانتخاب ہوں گے۔ تحریک انصاف ی جانب سے ولید اقبال اور سیمی ایزدی کوٹکٹ جاری کیے گئے ہیں ۔ مسلم لیگ ن سے سعود مجید اور سائرہ افضل تارڑانتخاب میں حصہ لے رہی ہیں۔