اسلام آباد(یس اردو نیوز)امریکہ میں نسلی امتیاز کیخلاف مظاہرے تشدد کی طرف جارہے ہیں، مظاہرین کو اپنی آواز پرامن طریقے سے پہنچانی چاہیے اور امریکی حکام صبروتحمل کا مظاہرہ کریں۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے اپنے بیان میں کہا ہے کہامریکی مظاہرین کو نسلی امتیاز کے خلاف پرامن احتجاج کرنے کی اپریل کرتے ہیں اور امریکی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مظاہرین کو سنیں اور تحمل کا مظاہرہ کریں۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے مظاہرین کے خلاف پولیس کے استعمال سے متعلق کہا کہ گزشتہ چند دنوں میں پولیس تشدد کے کئی کیس سامنے آئے ہیں جن کی تحقیقات ہونی چاہیں۔ ترجمان نے کہا کہ دنیا بھر میں پولیس اہل کاروں کو انسانی حقوق، معاشرتی اور نفسیاتی حمایت کی تربیت دی جانی چاہیے تاکہ وہ اپنے فرائض بخوبی سرانجام دے سکیں۔ انھوں نے امریکی پولیس کے تشدد سے سیاہ فام شخص جارج فلوئیڈ کی ہلاکت پر امریکی مظاہروں سے متعلق ردعمل میں کہا کہ شکایات کو ضرور سنا جانا چاہیے لیکن ان کا اظہار پرامن طریقوں سے کرنا ضروری ہے اور حکام کو مظاہروں کے جواب میں تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے دیگر ممالک کی طرح امریکہ میں بھی بھرپور تنوعات ہیں اور یہ خطرہ نہیں ہے بلکہ متنوع معاشروں کی کامیابی کے لیے بھرپور معاشرتی ہم آہنگی کی ضرورت ہوتی ہے۔