لاہور…. عدالتی احکامات کے باوجود بزرگ پنشنرز کو ڈبل پنشن نہ دینے کے خلاف درخواست پر لاہور ہائی کورٹ نے سیکریٹری خزانہ پنجاب کو نوٹس جاری کر دیئے ۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے بزرگ پنشنرز کی درخواست پر سماعت کی ، ریٹائرڈ ملازمین کے وکیل نے کہا کہ عدالت نے بزرگ پنشنرز کو ڈبل پیشن کی ادائیگی کا حکم دیا تھا لیکن ان احکامات کو نظر انداز کیا جا رہا ہے اور عدالتی فیصلےکے تحت انہیں ادائیگی نہیں کی جارہی۔ہائی کورٹ نے صوبائی سیکریٹری خزانہ کو نوٹس جاری کر دیا اور ہدایت کی کہ ڈبل پنشن کے حقداروں کی فہرستیں عدالت میں پیش کی جائیں ۔